گلگت بلتستان قانون سازی میں دیگرپارٹیوں کی شراکت چاہتےہیں،وزیراعظم

0
وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ہوئی۔جس میں عوامی مفادات کے تحفظ کے حوالے سے زیر غور قانون سازی، مختلف اقدامات پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا عوامی مفاد کیلئے دیگر پارلیمانی پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں،عوام کے حقوق کے تحفظ میں مقننہ کا اہم ترین کردار ہے،موجودہ قوانین میں جواصلاحات یا ترامیم درکار ہیں اس میں حکومتی اراکین کردار ادا کرتے رہیں گے
ادھراسپیکراسدقیصر اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات سے متعلق اپوزیشن لیڈرشہبازشریف، چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر پارلیمانی رہنماؤں کو خط لکھ دئیے ہیں۔تجاویزکیلئے28 ستمبرکو پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے،اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہوگا جس میں تجاویز کی روشنی میں شفاف الیکشن کے لیے اصلاحات کی جائیں گی، قوانین اور قواعد و ضوابط میں تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔ مراسلے کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن 2020کا شیڈول جاری کردیاگیا ہے، تمام 24 حلقوں پر عام انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: