پولیو ورکرز ہمارے اصل ہیرو ہیں،وزیراعظم

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پولیو ورکرز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز شدید ترین سرد موسم میں بھی فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ عرفان ان 2 لاکھ 60 ہزار ہیروز میں شامل ہیں جو ہر قسم کے موسم کی پروا کیے بغیر اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔ عمران خان نے عرفان اور لکی مروت سے تعلق رکھنے والے سکول ٹیچر احمد کمال کو پولیو مہم میں بہترین کارکردگی پر وزیراعظم ہاؤس بلا کر خراج تحسین پیش کیا
بہادر پولیو ورکرز نے موسم کو شکست دے دی۔ شدید برفباری میں گھر گھر پہنچ کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ عالمی دنیا کی جانب سے بھی پولیو رضا کاروں کے جذبے کی ستائش کی گئی۔ سوات کے پولیو ورکرز نے شدید برف باری کے باعث راستے بند ہونے کے باوجود پولیو مہم جاری رکھی۔ پولیو ورکرز نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔
پولیو ورکرز کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو پوری قوم سمیت عالمی دنیا نے بھی ان کے جذبے کو سراہا۔ پولیو کے لیے فنڈنگ کرنے والے ممالک نے کہا کہ انہیں یقین ہو چکا ہے کہ ان کی امداد کا استعمال بہترین طریقے سے ہو رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.