ترسیلات زر میں اضافے پروزیراعظم عمران خان کا اظہارِمسرت

0

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ پر وزیراعظم عمران خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگست 2020 میں سمندرپارپاکستانیوں نے ترسیلات زرکی مد میں 2 ہزار پچانوے ملین ڈالربھجوائے جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں24 اعشاریہ 4 فیصد زیادہ ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے جولائی2020 میں ترسیلات زر 2 ہزار سات سو اڑسٹھ ملین ڈالرکی ریکارڈ سطح تک پہنچیں، رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ کے دوران یہ ترسیلات گزشتہ برس کے اسی دورانیے کی نسبت 31 فیصد زیادہ رہیں۔الحمدللہدوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے بچوں کے سکولوں میں واپس آنے کا خیرمقدم کرتےہوئے کہا کہ ہر بچے کی حفاظت یقینی بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ہماری ترجیح اور ذمہ داری ہے کہ ہر بچہ محفوظ طریقے سے سکول جائے اور یقینی بنایا جائے کہ سکول آپریشنز صحت عامہ کے تحفظ کے اصولوں کے مطابق ہوں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: