وزیراعظم اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیراٹھانےپرترک صدرکےمشکور

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ترک صدررجب طیب اردوان کا شکریہ اداکرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ ترک صدر کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے پر ان کے مشکور ہیں۔وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ ترک صدر نے کشمیر کے محاصرے کا حوالے دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود 80 لاکھ لوگ مقبوضہ کشمیر میں محصور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ طیب اردوان کےجنوبی ایشیا کےاستحکام و خوشحالی کو مسئلہ کشمیر سے جدا نہ کرنے کے بیان کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.