ٹرمپ عمران ملاقات طے،آج نئی تاریخ رقم ہوگی

واشنگٹن پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ امریکی تاجروں اور اہم پاکستانی کاروباری شخصیات نے وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں۔ آج پاک امریکا تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہوں گے۔وائٹ ہاؤس آمد پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خصوصی مہمان وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کے درمیان دو ملاقاتیں شیڈول۔ اس وقت پوری دنیا کی نظریں وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کی ملاقاتوں پر لگی ہوئی ہیں۔وزیراعظم کی آج آئی ایم ایف کے وفد سے بھی ملاقات طے ہے جبکہ عالمی بینک کے صدر اور کاروباری شخصیات بھی ملاقات کریں گی۔ وزیراعظم عمران خان کی کل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان کی امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی سے ملاقات کا شیڈول بھی طے ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. Amber Shahzadi کہتے ہیں

    i wish this meeting bring prosperity in Pakistan

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.