اب طیارے ایندھن سے نہیں بیٹری سے اڑیں گے

ایندھن دنیا میں مہنگا ہونے کیساتھ کیساتھ فضائی آلودگی کا بھی سبب بن رہا ہے ۔ناسا نے مستقبل کے جدید طیاروں کی جھلک دکھا دی ۔ امریکی خلائی ادارے نے کیلیفورنیا کے اپنے ایک مرکز میں ایک ایسےہوائی جہاز کی رونمائی کی ہے جو ایندھن سے نہیں بیٹری سے اُڑان بھرے گاالیکڑک طیارے میں 14 الیکٹرک موٹریں نصب کی گئی ہیں جس میں دو موٹریں بڑے سائز کی ہیں جو جہاز کو اڑانے کا کام کریں گی۔ یہ جہاز مکمل طور پر بجلی پر کام کرے گا۔ اس میں کوئی دوسرا ایندھن استعمال نہیں کیا جائے گا۔اس تجرباتی جہاز کو میکس ویل ماڈل ایکس 57کا نام دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الیکڑک طیارے کی آئندہ برس امریکی ریاست ساؤتھ کیلیفورنیا کے ایڈورڈ ایئرفورس بیس سے آزمائشی پرواز کی جائے گی۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.