ٹام کروز منفرد اعزاز اپنے نام کرنے کے خواہاں

0
ہالی ووڈ سٹار ٹام کروز جو اپنے خطرناک سٹنٹس خود کرنے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں مگر اب وہ ایسا اعزاز حاصل کرنے والے ہیں جو اب تک کسی فلمی ستارے نے حاصل نہیں کیا، وہ ہے خلاء میں فلم بنانا۔
ٹام کروز اس وقت ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں جس میں ایک فیچر فلم خلا میں فلمانے کے امکان پر بات کی جارہی ہے جس میں امریکی خلائی ادارے ناسا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
یہ منصوبہ ٹام کروز کے جان لیوا اسٹنٹس کرنے کے شوق سے مطابقت بھی رکھتا ہے خاص طور پر مشن امپاسبل سیریز میں ان کے اسٹنٹس لوگوں کو اب تک یاد ہیں۔
اسپیس ایکس کئی بار استعمال ہونے والا خلائی طیارہ ہوگا اور اس میں اتننی جگہ ہوگی کہ کسی فلمی عملے کو اپنے ساتھ لے جاسکے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: