حکومت خواتین کوبہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں

خیبرپختونخوا حکومت نے جاپان کی جانب سے خواتین کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کی غرض سے فراہم کردہ ”گلابی بسیں“ رواں ماہ سے مردان میں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے نجی کمپنی کو ٹینڈر جاری کردیا،،،کمپنی عملے کی بھرتی کرنے کے ساتھ بس سروس کا نظام بھی سنبھالے گی
محکمہ ٹرانسپورٹ کی دستاویزات کے مطابق پنک بس سروس رواں ماہ کے وسط سے مردان میں جبکہ ایبٹ آباد میں فروری کے اختتام تک شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔
جاپانی حکومت نے گزشتہ سال جون میں صوبائی حکومت کو پنک بسیں فراہم کی تھیں جنھیں پشاور میں چلایا جانا تھا تاہم پشاور میں بی آر ٹی منصوبہ شروع ہونے کی وجہ سے سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے مذکورہ پنک بس سروس کو مردان اور ایبٹ آباد منتقل کردیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.