پی آئی اے کی باکمال انتظامیہ کےلاجواب کارنامے

پی آئی اے کی سروس اورسہولیات کے کیا ہی کہنے،،جہاز کومسافر بس بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی،،، پی آئی اے کی پرواز پی کے 787 نے خراب ایئر کنڈیشن سسٹم کےساتھ ہی منزل کی جانب اڑان بھر لی۔ طیارے میں سوار ہر چھوٹا، بڑا، خواتین و مرد پسینے میں شرابور ہو گئے، مسافر معلوماتی لٹریچر، رسالوں اور اخبارات کے پنکھے بنا کر ایک دوسرے کو ہوا دیتے رہے۔
گرمی سے 2 خواتین سمیت متعدمسافروں کی حالت بگڑ گئی جنہیں طیارے میں موجود ڈاکٹر نے سنبھالا دیا۔ مسافروں کا کہنا ہے جہاز کے ٹیک آف سے قبل اے سی بند تھا لیکن مسافروں سے جھوٹ بولا گیا کہ ٹیک آف کے بعد اے سی چل جائے گا۔انٹرنیشنل روٹ پر پی آئی اے کی یہ سروس ادارے کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.