پی آئی اے نے برطانیہ کے لئے متبادل انتظامات کرلیے

0
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز 14 اگست کو برطانیہ سے فضائی آپریشن شروع کرے گی اور اس آپریشن کی بحالی کیلئے پی آئی اے نے متبادل انتظامات کے تحت پرتگالی فضائی کمپنی سےاشتراک کا معاہدہ کرلیا ۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق تین سو سے زائد نشستوں والے جدید ایئر بس طیارے کے ذریعے برطانیہ کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی اور اس آپریشن کے دوران پی آئی اے کا سلاٹ اور کال سائن استعمال ہوگا۔جدید ایئر بس 330 اکانومی اور بزنس کلاس کی نشستوں پر مشتمل ہوگی جبکہ ایس او پی کے تحت طیارے میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا۔14 اگست کو پی کے 9702 مانچسٹر سے اسلام آبادجبکہ 15 اگست کو پی کے 9785 اسلام آباد سے لندن روانہ ہو گی۔قومی ائیرلائنز کے پائلٹس کے جعلی اور مشکوک لائسنس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد برطانیہ، یورپی یونین اور امریکا نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: