مسافروں کیلئے خوشخبری!!!

0
پی آئی اے نے پاکستان سے سعودی عرب جانے کے لیے ٹکٹس کی بکنگ کا آغاز کر دیا ہے جس کی ترجمان پی آئی اے نے تصدیق بھی کردی ۔ترجمان پی آئی اے عبد اللہ حفیظ نے بتایا کہ پاکستان سے سعودی عرب کے لیے ہفتہ وار 23 پروازیں چلائی جائیں گی اور اس سلسلے میں ٹکٹس کی فروخت شروع کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سعودی عرب کے لیے پہلے خالی پروازیں چلائی جا رہی تھیں تاکہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جاسکے البتہ جزوی طور پر پابندی ہٹانے جانے کے بعد اب پاکستانی مسافر سعودی عرب کے لیے ٹکٹس بک کروا سکتے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان سے دمام، جدہ اور ریاض کے لیے پروازیں چلائی جارہی ہیں، ہم نے ہفتہ وار 26 پروازیں چلانے کی اجازت مانگی ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ ٹکٹس صرف ان مسافروں کو دیے جائیں گے جو سعودی عرب کی شرائط پر پورا اتریں گے،اقامہ اور ویزہ ہولڈرز ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں جبکہ پاکستان سے جانے والے مسافروں کے لیے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کرانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔عبداللہ حفیظ نے کہا کہ ایسے مسافر جنہوں نے پہلے سے ٹکٹس بک کروائی تھیں اور وہ فلائٹس منسوخ ہونے کی وجہ سے سعودی عرب نہیں جاسکے تو وہ 100امریکی ڈالرز دے کر کسی بھی فلائٹ کا ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں داخلے کے لیے غیر ملکیوں کو کرونا وائرس سے پاک ہونے کا ثبوت دینا لازمی ہے۔کسی بھی غیرملکی کو رجسٹرڈ اور معتبر میڈیکل سینٹر سے کورونا وائرس سے پاک ہونے کا سرٹیفکیٹ پیش کیے جانے تک سعودی عرب کے کسی بھی ائیر پورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: