پہلے حفاظتی انتظام پھر بھریں گے اُڑان

0

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن نے کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات پر سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام اراکین کو اگلے حکم تک جہاز نہ اڑانے کی ہدایت کردی ۔پالپا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہمارے علم میں آیا ہے کہ حالیہ پروازوں میں حفاظتی اقدامات پر سمجھوتہ کرتے ہوئے ان میں کرونا وائرس سے متعلق قواعد نظر انداز کیے گئے۔پالپا کا کہنا تھا کہ عملے کے اراکین کی حفاظت اور صحت ہمیشہ ہماری اولین ترجیج ہے اور رہے گی۔ ان کی سلامتی کے حوالے سے کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اعلامیے میں تمام پائلٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگلے نوٹس تک کوئی پرواز آپریٹ نہ کی جائے۔ادھر پی آئی اے نے کراچی سے فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے فضائی عملے کو کراچی ائیر پورٹ پر قرنطینہ منتقل کرنا وفاقی حکومت کی ہدایات کی خلاف ورزی ہے، حکومت سندھ نے جہازوں کے پائلٹس کو زبردستی قرنطینہ منتقل کردیا ہے۔حکومت کی جانب سے اپنی ہدایات کے حوالے سے وضاحت کرنے تک کراچی سے پروازوں کا عمل معطل رہے گا

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: