گھر سے نکلے تو گولی مار دی جائے گی

0
کروناوائرس کے بچاؤ کیلئے دیگر ممالک کی طرح فلپائن میں بھی لاک ڈاؤن جاری ہے تاہم لوگوں کو گھروں تک محدود کرنے کیلئے فلپائن کے صدر کچھ زیادہ ہی آگے نکل گئے اور انہوں نے گھر سے باہر نکلنے والوں کو گولی مارنے کی دھمکی دے دی ہےٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے صدر روڈریگو ڈیوٹرٹ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی تو فوجی آپ کو شوٹ کر سکتے ہیں اور ایسا کرتے ہوئے وہ ہچکچائیں گے نہیں۔فلپائنی صدر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر اگر گرفتار ہوئے تو اپنا کھانا حاصل کرنا بھی آپ کے لیے مشکل ہو جائے گا۔ فلپائن میں کورونا سے 96 افراد ہلاک اور 2 ہزار 311 متاثر ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: