پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کالعدم قراردینےکی درخواست

لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم سمیت دیگر کو فریقین بنایاگیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ عالمی منڈی میں پٹرولیم قیمتیں نہ بڑھنے کے باوجود اضافہ آئین کی خلاف ورزی ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہوا،
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قراردیا جائے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پرتحریری حکم نامہ جاری کردیااور وفاقی حکومت ،ایف بی آر اور اوگراکو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.