مہنگائی کے طوفان میں عوام کیلئےتھوڑاساریلیف

اوگرانےپیٹرول کی قیمت میں 4روپے فی لیٹر،ڈیزل کی قیمت میں 6روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں10روپےتک کمی کی سمری تیار کرلی جو آئندہ روز وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ کو بھیجوائی جائے گی تاہم عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں کتنا ریلیف ملے گا اس کا فیصلہ30جنوری کوہوگا۔
اس سے قبل حکومت کی جانب سے رواں ماہ کے آغاز پرپیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 86 پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 26 پیسےاورمٹی کے تیل کے نرخوں‌ میں 52 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی تھی اس کے علاوہ دسمبر2018 میں پٹرول اور ڈیزل 2 روپے اور مٹی کا تیل 3 روپے فی لٹر سستا ہوا تھا ۔
حکومت کی جانب سے گزشتہ دو ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی کمی تو کی گئی ہے لیکن یہ کمی عالمی مارکیٹ کے حساب سے اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.