پروٹوکول نہ لینےکےدعوےصرف دعوؤں کی حدتک محدود

سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نےتبدیلی کےدعوؤں کواپنےپروٹوکول تلے روندڈالا،،،ڈسکہ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کیلئے چودھری پرویزالٰہی کوڈسکہ جاناتھا،،شایدان کویہ سفرکافی طویل محسوس ہواتبھی توانہوں نےہیلی کاپٹرپرجانامناسب سمجھا،،سپیکرصاحب کی آمد پرڈسکہ میں ان کیلئےمیدان میں خصوصی ہیلی پیڈبنایاگیا

،،شاہانہ اندازکی جھلک ہیلی کاپٹرسےاترنےکےبعدبھی نظرآئی جب وہ مقامی شادی ہال میں پہنچنےکیلئے26گاڑیوں کےطوفانی قافلےمیں روانہ ہوئے

شاہانہ پروٹوکول پرسوال کیاگیاتوچودھری پرویزالٰہی برامان گئےاوروضاحتوں پروضاحتیں دیتےرہے

دوسری جانب سپیکر چودھری پرویز الہیٰ نےسیاست پرگفتگوکرتےہوئےبتایاکہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا قانون قومی و دیگر اسمبلیوں میں موجود ہے مگر پنجاب اسمبلی میں شہباز شریف نے یہ قانون پاس نہیں کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.