ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر

0

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے اعلان کیا ہے کہ پہلی ستمبر سے بزرگوں کو گھر پر پنشن پہنچائی جائے گی اور نجی بینک میں پنشن براہ راست آئے گی۔
زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ دو سال کے اندر پنشن ساڑھے 8 ہزارروپے کردی، ہم دوسری حکومتوں کی طرح نہیں جو وعدہ کرکے بھول جائیں گے،انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین ک وپنشن پر کریڈٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ قرض کی سہولت بھی ملے گی۔
زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ ای او بی آئی کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں اور ای او بی آئی کی سمری وزارت قانون کو بھیجی ہے، ہروہ شخص جوکام کرتا ہے، ای او بی آئی کا حقدار ہوگا جس میں فری لانس جرنلسٹ اور کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین بھی شامل ہوں گی، اس کے علاوہ آپ خود کو ای او بی آئی میں رجسٹرڈ کرسکیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: