کرکٹ اکیڈیمز کی کارکردگی بہتر بنانےکے منصوبے پرکام شروع

ڈیوڈ پارسنس نیشنل کرکٹ ا کیڈمی میں سہولیات کا جائز ہ لیں گےاور ہائی پرفارمنس سینٹر قائم کرنے کے حوالے سے پلان تیار کریں گے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر وسیم خان کا موقف ہے کہ ڈیوڈ پارسنس انگلینڈ ہائی پرفارمنس سینٹر کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔سابق برطانوی کوچ اکیڈمیز کو ہائی پرفارمنس میں تبدیل کرنے کا روڈ میپ دیں گے۔ ڈیوڈ پارسنس انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ بطور پرفارمنس ڈائریکٹر، کوچ اور سپن بولنگ کوچ بھی کام کر چکےہیں اوررواں سال جولائی میں انگلش بورڈسےالگ ہوئے ہیں۔ سابق برطانوی کوچ نے لاہور میں این سی اے میں کام کا آغاز کر دیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.