کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ سوشل میڈیا پرکیوں ڈالی؟ وسیم خان نےمحمدحفیظ کی کلاس لےلی

0
محمد حفیظ کی جانب سےکرونا ٹیسٹ کی رپورٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیےجانےکےبعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرنےناراضی کا اظہارکیا،،وسیم خان نےمحمد حفیظ سے رابطہ کر کےکہا کہ ’آپ کورپورٹ پبلک کرنے سے قبل کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرنا چاہیے تھا،آپ کی وجہ سے ٹیسٹنگ نظام پرسوالیہ نشان لگا، آپ کے ٹوئٹ سے پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی بھی ہوئی‘۔
وسیم خان نے محمد حفیظ کے عمل پر مایوسی اور ناراضی کا اظہارکیا جس پربلےبازنےاُن سےمعافی مانگی،ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاملے کا تفصیلی جائزہ لینےکا فیصلہ کیا ہے، پی سی بی کے دیگر عہدیداران بھی محمد حفیط کے عمل سے ناخوش ہیں۔
پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کےکرونا ٹیسٹ کروائے تھے،محمد حفیظ سمیت 10کھلاڑیوں کےکرونا ٹیسٹ پازیٹیو آئے تھے،قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرنےنجی ہسپتال سے دوبارہ کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا جس میں اُن کی رپورٹ منفی آئی تھی، محمد حفیظ نے ٹیسٹ کی رپورٹ سماجی رابطےکی ویب سائٹ پرشیئرکی تھی۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: