ٹرمپ کےقریبی ساتھی کا بڑا انکشاف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق انچارچ پال مینافورٹ کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کی بے پناہ مصروفیت کی وجہ سے انہیں سب باتیں یاد نہیں رہیں۔ روسی مداخلت کی تحقیق کرنے والے خصوصی کونسل رابرٹ ملر نے الزام عائدکیا تھا کہ مینافورٹ نے مبینہ روسی جاسوس کِلمنک سے رابطوں کے بارے میں جھوٹ بولا ہے۔

مینا فورٹ کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے یوکرین تنازع پر ری پبلکن پارٹی کا روس سے متعلق مؤقف نرم کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔اُنہتر سالہ مینا فورٹ پہلے ہی ایک کیس میں قصور وار قرار پا چکے ہیں جبکہ مالی جرائم سے متعلق کیس میں بھی انہوں نے اعترافِ جرم کیا ہےتاہم تعاون کی شرط پر مینافورٹ کی سزا مؤخرکی گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.