جاپانی پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین،پاکستان کی رینکنگ میں2 درجے بہتری

ہینلی پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ عالمی فہرست میں ایک سو دو نمبر پر آ گیا۔ فہرست میں صومالیہ، شام، افغانستان اور عراق کے پاسپورٹ کا نمبر پاکستان کے بعد آتاہے۔ جاپان پہلے، سنگا پوراور جنوبی کوریا دوسرے اور جرمنی تیسرے نمبر پرموجود ہیں۔

پاکستان کے شہری تینتیس ممالک میں ویزا حاصل کیے بغیرسفر کرسکتے ہیں. گزشتہ سال پاکستانی پاسپورٹ کا اس فہرست میں ایک سو چار نمبر تھا۔ جاپانی پاسپورٹ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی پہلے نمبر پر رہا جس کے شہری دنیا کے 190ممالک میں بغیر ویزا حاصل کیے سفر کرسکتے ہیں۔ سنگا پوراور جنوبی کوریا کے پاسپورٹ کا فہرست میں دوسرا نمبر ہے۔ ان ممالک کے شہری 189ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ جرمن پاسپورٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ 2019 کی اس فہرست میں برطانیہ ،امریکا اور سوئٹزرلینڈ چھٹے جبکہ بھارت 79نمبر پر موجود ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.