ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں کمی

0
ایران کے سرکاری ٹی وی سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق کم خطرات کے حامل کاروبار کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جس میں مخصوص دکانیں،فیکٹریاں اور دیگر شامل ہیں۔حکومت کے اعلان کا عوام نے خیر مقدم کیا تاہم کئی ایسے افراد بھی ہیں جو گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں عوامی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی چل رہی ہے تاہم اکثریت کی جانب سے پابندیوں پر عمل درآمد کیا جارہاہے۔تہران کی ایک سپرمارکیٹ میں بحیثیت جنرل منیجر کام کرنے والی منیجر کا کہنا تھا کہ ‘میں پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے پریشان تھیں اس لیے اپنی کار لے کر آئی ہوں’۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے ٹیکسی میں آنے سے اس لیے گریز کیا کیونکہ وہ میرے لیے مہنگی پڑ رہی تھی اور وائرس سے متاثر ہونے کا خوف بھی تھا۔دوسری جانب کئی دکان داروں کی جانب سے خریداروں کی کمی کی شکایت بھی کی جارہی تھی۔ایک دکان دار کا کہنا تھا کہ ‘اگر کوئی باہر نہیں جاسکے تو وہ کپڑے اور جوتے کیسے خریدے گا اسی لیے مجھے اپنی دکان کھولنے کا کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے’۔رپورٹ کے مطابق تہران میں کاروبار کھولنے کا اعلان کرونا وائرس سے متعلق معاملات بہتری کی جانب گامزن ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: