مہلک وائرس ِپھر سر ُاٹھانے لگا!!!

0
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ چین کے بعد دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے کرونا وائرس سے نجات پاکرملک بھر میں لاک ڈاون کے خاتمے کا اعلان کیا تھا تاہم اب 103 دن بعد کرونا وائرس نئے کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں جس کے باعث تمام نرسنگ ہومز بند کردئیے گئے ہیں۔کیوی وزیراعظم جیسنڈا آردڑن نے کہا ہے کہ کرونا کی وبائی صورتحال اگلے ماہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات ملتوی کرواسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جن 5 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے حکام ان پانچوں سے ملنے والے افراد کو تلاش کررہے ہیں تاکہ ان کا بھی کرونا ٹیسٹ کیا جاسکے۔کرونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد آکلینڈ میں شہریوں کو تین روز کےلیے گھروں میں رہنے کی تاکید کردی گئی ہے تاکہ وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔اور اس بات کا بھی قوی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ملک میں مزید کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: