بھارتی کرکٹرز کا متنازعہ بیان،لینے کے دینے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہردیک پانڈیا اور لوکیش راہول نے انڈین نجی ٹی وی کے پروگرام میں خواتین سےمتعلق نازیبا کلمات اداکیے،،،دونوں کے متنازع انٹرویو پرسوشل میڈیا اوربھارتی تنظیموں کی جانب سےسخت تنقید کےبعد بھارتی کرکٹ بورڈ کوہوش آیا توکھلاڑیوں کومعطل کردیا گیا

،، معطلی کے بعد ہاردک پانڈیا اور لوکیش راہول کے نام سڈنی میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ کے لئے بھارتی ٹیم کی لائن اپ سے خارج کردیئے گئے جبکہ دونوں کھلاڑیوں کوشوکاز جاری کرکےانکوائری کاآغاز کردیا گیا
بھارتی کرکٹرز کے متنازع بیانات پر کپتان ویرات کوہلی نے بھی شدید تنقید کی ہے۔ ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ پانڈیا اور راہول نے خواتین سے متعلق نامناسب باتیں کیں،بھارتی کرکٹ ٹیم اس طرح کی باتوں کی حمایت نہیں کرتی۔ویرات کوہلی کامزیدکہنا تھا کہ ٹیم ایسی بات کوسپورٹ نہیں کرسکتی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.