فلسطینیوں نے اربوں ڈالر کے امریکی منصوبے مسترد کر دئیے

فلسطینی وزیرخزانہ نے کہا کہ فلسطینی ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے خطے میں امن چاہتے ہیں۔ پہلے ترقی اور پھر امن غیر حقیقی خواب و خیال ہے۔ سب سے پہلے فلسطینیوں کو ان کی زمین اور آزادی واپس کی جائے۔ شکری بشارا نے کہا کہ “اوسلو اکارڈ” کے بعد سے امریکا کے ساتھ کام کا تلخ تجربہ ہوا ہے۔فلسطینی وزیرخزانہ نے یہ بیان بحرین میں امریکا کی سربراہی میں فلسطین اجلاس پردیا۔ امریکا کی سربراہی میں فلسطین امن اجلاس میں امریکا فلسطین و ہمسایہ ممالک کے لیے50 ارب ڈالر کے اقتصادی منصوبے کا اعلان کرے گا۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی نے اس کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.