اسرائیلی فورسزکی ریاستی دہشتگردی جاری

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض فوج کی جارحیت جاری ہے،،، اسرائیلی ظالم فوج نے فلسطین کے مغربی کنارے سے رات کو چھاپوں کے دوران تیرہ بے گناہ فلسطینیوں کوگرفتار کرلیا۔ ایک اندازے کےمطابق صہیونی فوج نے پانچ ہزار پانچ سو فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں میں قید کررکھا ہے جن میں فلسطینی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔دوسری جانب فلسطین میں القدس سٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ جولائی 2019 کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید اور 414 کو حراست میں لے لیا گیا۔جن میں پانچ خواتین اور درجنوں بچے شامل ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.