فلسطین کا امریکا اور اسرائکل سے تمام معاہدے ختم کرنے کا اعلان

0
فلسطین کے صدر محمود عباس نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے بڑے حصے کو الحاق کرنے کے منصوبے پر اسرائیل اور امریکا کے ساتھ سیکیورٹی سمیت تمام معاہدے منسوخ کردیئے۔
محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن اور فلسطین اتھارٹی اب اسرائیلی اور امریکی حکومت کے ساتھ سکیورٹی سمیت کسی معاہدے اور مفاہمت کا پابند نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اب عالمی برادری کے سامنے قابض کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں اٹھانا پڑیں گی۔
فلسطینی صدر نے یہ بھی اعلان کیا کہ فلسطین بطور رکن ریاست بین الاقوامی تنظیموں میں شامل ہونے کے لیے اپنی مہم کو تیز کرے گا اور اس کے ساتھ ساتھ امریکی دفاع کی مخالفت کی جائے گی۔
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل میں حلف اٹھانے والی نئی حکومت کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی خود مختاری کا اطلاق کرنا چاہیے۔ ان کاکہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیلی قانون کو نافذ کریں اور صہیونیت کی تاریخ کا ایک اور شاندار باب لکھیں۔
بعد ازاں اردن کے بادشاہ نے اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ اگر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے حصوں کو الحاق کرنے کا منصوبہ جاری رہا تو بڑے پیمانے پر تنازع جنم لے سکتا ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: