فلسطینی حکام عالمی اداروں سے نالاں

فلسطینی سفیر محمود یحٰی اسدی نے سعودی عرب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو چون سال گزرنے کے باوجودعالمی قوتوں نے کوئی سنجیدہ کارروائی نہیں کی،،،ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی قابل افسوس ہے۔
سفیر محمود یحیٰ اسدی نےاس موقع پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سےمسئلہ فلسطین کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ مسئلہ پر عالمی میڈیا بھی فلسطین کا ساتھ دے گا
صیہونی فورسز کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر ظلم اور بربریت کا سلسلہ گزشتہ چون سال سے جاری ہے،،، جس کی زد میں آکراب تک لاکھوں مسلمان شہید ہوچکے ہیں ،،،،فلسطینی مسلمان اسرائیلی فورسزکے ظلم کیخلاف جمعہ کے روز غزہ کی پٹی پر اکھٹے ہوکر ہفتہ وار احتجاج کرتے ہیں،،،اورصہیونی فورسزکیخلاف نعرے بازی بھی جاتی ہے
مظلوم فلسطینیوں کا ہفتہ وار پرامن احتجاج بھی صیہونی بھیڑیوں کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے اور اپنے خلاف اٹھنے والی اس آواز کو خاموش کرانے کیلئے اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں پرگولیوں کی بارش کرکے ان کو خون میں نہلا دیتے ہیں لیکن دنیا میں امن کے دعویداروں کی جانب سے کوئی مذمت نہیں کی جاتی جس سے اسرائیل کے حوصلے مزید بڑھتے جارہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.