پاکپتن،استاد کامعصوم طالب علم پرتشدد

پاکپتن کے نواحی گاؤں کے گورنمنٹ پرائمری سکول کے ٹیچر ابوبکر نے بستہ نہ لانے پر نرسری جماعت کے طالب علم سلیمان پروحشیانہ تشدد کرتے ہوئے مکوں اور ڈنڈوں سے زدوکوب کرتے ہوئے بازو توڑ دیا۔ سکول انتظامیہ نے سلیمان کے والد کو مقدمہ نہ کرنے پر مجبور کرتے ہوئے اس سے علاج معالجہ کا وعدہ کیا مگر علاج معالجہ بھی نہ کروایا

علاج نہ ہونے کے با عث بچے کے بازو کی ہڈی دوسری جگہ سے بھی ٹوٹ گئی ، بچے کے والد کا پریس کلب کےباہراحتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سکول انتظامیہ کا علاج کا وعدہ وفا نہ ہوا،رابطہ کرنےپرگھروالوں کوسنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ بچے کے والد نے اعلیٰ حکام سے اس ظلم کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.