پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ کو خطرہ

آج کا میچ جیتنے کیلئے قومی ٹیم کو سردھڑ کی بازی لگانا ہوگی کیونکہ ہار کی صورت میں مسلسل گیارہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا اعزاز پاکستان کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم مسلسل گیارہ ٹی ٹونٹی سیریز جیت چکی ہے،جنوبی افریقا کےخلاف شکست کی صورت میں پاکستان کا2سال سےزائد عرصے نا قابل شکست رہنے کا ریکارڈ قائم نہیں رہ سکےگا۔
پاکستان ٹیم نے مسلسل گیارہ مرتبہ ہدف کاکامیاب تعاقب کیا ہے۔جوہانسبرگ کی پچ عام طور تیز باؤلرز کے لئے مشہور ہے۔وانڈررز میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو کبھی شکست نہیں دی ہے۔البتہ پاکستان نےآسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف 2007میں اس گراونڈپر ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے میچ جیتے ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.