وزیراعظم نےبھارت کا سفاک چہرہ بے نقاب کیا،پاکستان

پاکستانی مشن کےاہلکار ذوالقرنین چھینہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بولنے کی اجازت دینے سے بھارت کیوں گھبرا رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرکا ذکر تک کرنےسےکترا رہا ہے، کیا بھارت کو اتنی ہمت ہےکہ انسانی حقوق کی رپورٹ کا جواب دے۔پاکستانی مشن کےاہلکارذوالقرنین چھینہ نےاقوام متحدہ میں جواب الجواب پیش کرتے ہوئےمؤقف اپنایا کہ مودی حکومت سیکیولر بھارت کے نظریےکا بھی قتل کررہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کا سفاک چہرہ بے نقاب کیا۔ذوالقرنین چھینہ کا کہنا تھا کہ بھارت 30 سال سےمقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھارہا ہے، بھارتی حکومت آر ایس ایس کے نظریے کو آگے بڑھا رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیونے دہشت گردی کا اعتراف کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.