بھارت کےافغانستان کےذریعےپاکستان میں دہشتگردی کےشواہد موجود ہیں،منیر اکرم

0
بھارت نے پاکستان پر دہشتگردی کا الزام لگانےکی روش نہ بدلی،،،اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ ہمارے پاس بہت سارے شواہد موجود ہیں جس سے یہ اشارہ ہوتا ہے کہ بھارت افغانستان کے ذریعے دہشت گردی کی سرپرستی پاکستان میں کررہا ہے۔ہم نے ثبوت پیش کیے اور ہم مزید شواہد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں ۔منیر اکرم کا مزید کہنا ہے کہ چین کیخلاف بھارت فوجی اتحاد سے پاکستان باخبر ہے۔ بھارت کے ساتھ امریکا کے بڑھتے ہوئے فوجی تعلقات کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امریکی دشمن بننے کی ضرورت نہیں ہے۔اس سے قبل پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت نے ُپر امن بات چیت کے تما م دروازے بند کر دئیے،، کشمیریوں کی جدوجہد مکمل طور پرجائز اور قانونی ہے،پاکستان حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: