بدتمیزبھارت پھرسفارتی آداب بھول گیا

دوسروں کواخلاقیات کاسبق دینے والابھارت خوداخلاقی دیوالیہ پن کا شکارہے،،بھارت سرکار اخلاقیات سےاتنی گری کہ سفارتی آداب بھی بھول بیٹھی۔بھارت کی جانب سے ایک بار پھر سفارتی آداب کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن میں افطار کیلئے آنیوالے مہمانوں کو ہراساں کرنے کاواقعہ پیش آیا نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں افطار کیلئے آنیوالے مہمانوں کو بھارتی ایجنسیوں نے ہراساں کیا ۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمانوں سے پوچھ گچھ کی گئی اور کچھ مہمانوں کو زبر دستی ہائی کمیشن جانے سے روک دیاگیا،پاکستان نے اس سفارتی بےادبی پر بھارت سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ واضح رہے کہ 23مارچ کو بھی بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے ایسی اوچھی حرکت کی گئی تھی جب پاکستانی ہائی کمیشن میں 23مارچ کی تقریب میں شرکت کیلئے آنیوالے مہمانوں کو ہراساں کیاگیا تھا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.