ورلڈکپ کاسب سےبڑامقابلہ،،پاک بھارت ٹاکرا

کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کےمقابلے کولے کرہرکوئی پرجوش ہے، پوری دنیا کی نظریں میچ پرجمی ہوئی ہیں، مانچسٹر میں موجود پاکستانی شہری بھی بڑے ہی پر جوش نظر آرہے ہیں اور انہوں نے شہر کو سبزہلالی رنگ میں رنگ دیاہےمانچسٹرمیں پاکستانی کمیونٹی نے پاک بھارت میچ کے لئے بھرپور جوش و خروش سے شہرکی گلیوں میں خصوصی سجاوٹ کی ۔گلی گلی میں پاکستانی پرچموں کی بہار ہے،ہرجانب سے پاکستان زندہ باد کے نعروں کی بھی گونج ہےپاکستانی باشندوں نےقومی کرکٹ ٹیم سےمختلف طریقوں سے اپنی محبت اورعقیدت کااظہارکیا،غباروں سمیت مختلف اشیاء پرپاکستانی ٹیم کیلئے نیک خواہشات درج ہیں،ہرسوپاکستانی ترانے بھی سنائی دےرہےہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.