سوئٹزرلینڈ کا مشہور پہاڑ پر سبز ہلالی پرچم روشن

0
اٹلی کی سرحد کے قریب واقع مشہور میٹرہارن نامی پہاڑ پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا، یہ پہاڑ سوئس قصبے زرمت کے پاس واقع ہے جسے سوئٹزرلینڈ کے لیے طاقت اور استحکام کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
مقامی انتظامیہ نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستانی کوششوں کی حوصلہ افزائی اور مشکل حالات میں امید دلانے کے لیے سبزہلالی پرچم کے رنگوں سے میٹرہارن پہاڑ کو رنگ دیا۔
پاکستانی پرچم روشن کرنے کے ساتھ ساتھ دعائیہ کلمات بھی تحریر کیے گئے جس میں کہا گیا کہ پاکستان میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، ہم اس مشکل گھڑی میں پاکستانی لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی ہمت باندھتے ہیں۔
دوسری جانب دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مشکل وقت میں اظہار یکجہتی کرنے پر سوئٹزرلینڈ کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔
سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ پاکستانی پرچم سوئٹزرلینڈ میں واقع میٹرہارن نامی پہاڑ پر آویزاں کیا گیا، اس کا مقصد پاکستانیوں کو امید دلانا اور اُن کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: