پاکستانی ایکسپورٹرزکوامریکا ،یورپ اورکینیڈا سے فیس ماسک کےبڑے آرڈرزموصول

0
وزیراعظم عمران خان کےمشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کچھ برآمد کنندگان کو امریکا، کینیڈا اور یورپ سے فیس ماسک برآمد کرنے کے بڑے آرڈرز ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم پیش رفت ہے اور وہ اس کامیابی پر برآمد کنندگان کو مبارک باد دیتے ہیںمشیرتجارت کا کہنا تھا کہ مختلف اور نئی برآمدات کی طرف جانا حکومتی حکمت عملی کا حصہ ہے، دوسرے برآمدکنندگان تک یہ معلومات پہنچانے کا مقصد اُن کی حوصلہ افزائی کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی اس لیے کر رہی ہے تاکہ وہ دنیا کے مختلف حصوں سے مزید آرڈرز حاصل کرسکیں۔خیال رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھرمیں ماسک کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہےاورپاکستان میں بھی دو سے پانچ روپےمیں فروخت ہونے والے عام ماسک کی قیمت 25 روپےتک جاپہنچی ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: