مقبوضہ کشمیر اس وقت ’ڈبل لاک ڈاؤن‘ کا شکار ہے،اسد مجید خان

0
امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ بیگناہ کشمیری گزشتہ 9 ماہ سے لاک ڈاؤن کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، مودی سرکار نے بے گناہ کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وباسے متعلق بی جے پی نے سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم کے ذریعے مسلم اقلیت کو مورد الزام ٹھہرانے کی مذموم کوشش کی۔ مودی سرکار ہندوتوا کے فلسفے پر عمل پیرا ہے۔
ڈاکٹر اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت میں تمام اقلیتیں اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرتی ہیں، مودی سرکار کی غیر ذمے دارانہ پالیسیوں کی وجہ سے جنوبی ایشیاء کے خطے میں امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
اس سے قبل پاکستانی سفیر نے اپنے بیان میں کہاتھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کرتی ہے، سلامتی کونسل کی قرارداد میں کشمیر میں رائے شماری کا کہا گیا، بھارت نےسلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: