آئی سی سی ویمن چیپئمن شپ

دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49عشاریہ 4 اوورز میں 240 رنزسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے 96 اور ندا ڈار نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جبکہ سدرہ امین کو شاندار بلے بازی پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔
پاکستانی ویمن ٹیم کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم 206 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے میکلین نے 82 اور ٹیلر نے 48 رنز کی اننگز کھیلیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔
اگر پاکستان ویمن ٹیم ویسٹ انڈیز کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو گرین شرٹس آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ ٹیبل پر چوتھے نمبر پرآ جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.