پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،فتح کا سہرا کس کے سرسجے گا؟

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا پانچویں اور آخری فیصلہ کن ون ڈے میچ کل کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم آج بھرپور ٹریننگ سیشن کرے گی۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل صاحبزادہ فرحان اور آصف علی بھی جنوبی افریقا پہنچ چکے ہیں
پانچ میچوں کی سیریز دو دو سے برابر ہے اورپانچواں میچ جیتنے والی ٹیم سیریز بھی اپنے نام کرنے کی حقدار ٹھہرے گی۔
پاکستانی ٹیم نے پہلے ون ڈے میں میزبان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی لیکن جنوبی افریقہ نے دوسرا میچ 5 وکٹوں سے جیت کر سیریزبرابر کر دی، تیسرے ون ڈے میں بارش اور قسمت نے میزبان ٹیم کا بھرپور ساتھ دیا اور میزبان ٹیم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 13 رنز سے فتح یاب رہی تاہم پاکستانی ٹیم نے چوتھا میچ جیت کر سیریز میں شاندار کم بیک کیا اور سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔
کل کھیلا جانے والا پانچواں ون ڈے دونوں ٹیموں کیلئے اہمیت کاحامل ہے کیونکہ فاتح ٹیم میچ ہی نہیں بلکہ سیریز بھی اپنے نام کرلے گی اور اسی لئے کیپ ٹاؤن میں کل دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.