ناقابل شکست کو زیر کرنے کا مشن

ساؤتھ افریقہ کے بعد ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی راہ میں حائل دوسری رکاوٹ ہٹانے کے لئے پاکستان کل نیوزی لینڈ کےخلاف میچ کھیلے گا۔ گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان میچ ایجبیسٹن میں دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا ۔نیوزی لینڈ اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ پاکستان نے اپنے گزشتہ میچ میں جنوبی افریقا کو 49 رنز سے ہرایا تھا جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی پوزیشن ساتویں ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد پاکستان ورلڈ کپ میں مزید 2 میچز کھیلے گا جن میں اس کا مقابلہ افغانستان اور بنگلادیش سے ہوگا جبکہ تینوں میچوں میں کامیابی کی صورت میں پاکستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.