پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی اورسماجی کونسل کا متفقہ طورپرصدرمنتخب

0
پاکستان اس اہم عہدے پرچھٹی دفعہ منتخب ہورہا ہے،اقتصادی اور سماجی کونسل اقوام متحدہ کے ایک اہم ادارہ ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اقتصادی اور سماجی کونسل کی صدارت کریں گے،وہ اس سے پہلے 2005ء میں بھی اقتصادی اورسماجی کونسل کےصدررہ چکے ہیںاقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نےاپنے پہلے خطاب میں پاکستان کی بطورصدرترجیحات پرروشنی ڈالی،منیراکرم کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس وقت کئی مسائل درپیش ہیں۔ کرونا وائرس کے عالمی معیشت اور صحت پر اثرات اور اس کا ممالک کی ترقی پر منفی اثر اہم مسئلہ ہے۔
منیر اکرم نے کہا کہ اس صورتحال میں بھی بیرونی تسلط اور مقبوضہ علاقوں میں محصور اقوام پرخصوصی توجہ کی ضرورت ہے،کرونا کی ویکسین کی تمام ممالک تک رسائی ہماری ترجیحات میں شامل ہوگی،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بطور صدرسائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ اور ترقی پذیر ممالک تک اس کی رسائی پر بھی خصوصی توجہ اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے عالمی اقتصادی وژن کو مزید فروغ دے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: