قومی کرکٹ ٹیم کی لندن سے وطن واپسی شروع

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سفر کا اختتام ہوتے ہی کھلاڑیوں کی گھر واپسی کا سفر شروع ہو گیا، کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ باؤلر محمد حسنین لندن سے کراچی پہنچ گئے،کپتان سرفراز کا پی سی بی حکام اور رشتہ داروں نے استقبال کیا۔قومی ٹیم کےجارح بلےباز بابر اعظم، امام الحق، حسن علی، آصف علی اور حارث سہیل لندن سے لاہور پہنچے،عماد وسیم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان اسلام آباد کےایئرپورٹ پراترے، پی سی بی عہدیداروں اورعزیزواقارب نے کھلاڑیوں کا استقبال کیامداحوں نے شاہین آفریدی ،عماد وسیم اوردیگرکھلاڑیوں کےساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔دوسری جانب فاسٹ باؤلر محمد عامر، وہاب ریاض، محمد حفیظ ،شعیب ملک اور باؤلنگ کوچ اظہر محمود کچھ دن انگلینڈ میں قیام کریں گے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر لندن سے جنوبی افریقہ چلےجائیں گے۔بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاورز زمبابوے جبکہ فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈبرن نیوزی لینڈ جائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.