امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کی کوششیں

0
پاکستان نے کرونا وائرس کے باعث امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت مانگ لی اورواشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارتخانے کو خصوصی پروازوں کی اجازت لینے کے لیے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اقدام اس وقت سامنے آیا جب چیف آپریٹنگ آفیسرپی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کو امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت کے لیے خط لکھا۔
ارشد ملک کا کہنا تھا کہ عالمی وبا نے ایسی صورتحال پیدا کردی ہے کہ جس نے دونوں ممالک کے پھنسے ہوئے شہریوں کی واپسی کے لیے فوری فضائی سروس کو ضروری بنادیا ہے۔ اس لیے پی آئی اے چاہتی ہے کہ امریکا کے لیے خصوصی پروازیں بحال کی جائیں ۔
سی ای او پی آئی کے مطابق ایئرلائن میں اپنی پروازیں متعدد امریکی شہروں بشمول، نیویارک، ڈیلاس، لاس اینجلس اور شگاگو سے چلانے کی صلاحیت ہے جبکہ مختصر نوٹس پر بھی یہ پروازیں چلائی جاسکتی ہیں۔
اس سلسلے میں وزارت ہوا بازی کے سیکریٹری حسن ناصر کامی نے محکمہ، سول ایوی ایشن اتھارٹی، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز اور پی آئی اے کے سینئر حکام کے ہمراہ 5 رکن امریکی وفد سے ملاقات کی تھی اور سیکیورٹی انتظامات اور ایوی ایشن سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: