دوستی اور امن کی جانب بڑا اقدام۔۔!!!

افغانستان میں متعین پاکستانی سفیرزاہد نصر اللہ نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے افغان طلبہ کے لئے اس سال ایک ہزارسکالرشپ رکھی ہیں جس کے تحت افغان طلبہ پاکستان میں آکر اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے۔۔۔ پاکستانی سفیر کے مطابق یہ اسکالرشپس بیچلرز،ماسٹرزاورپی ایچ ڈی کے طلبہ کودی جائیں گی۔۔
علامہ اقبال اسکالر شپ پروگرام کے تحت 2007 سے اب تک تین ہزار آٹھ سو سے زائد افغان طلبہ کو اسکالر شپس دی گئیں،بیچلرز کی اسکالرشپس کے لئے کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ٹیسٹس کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پی ایچ ڈی اور ماسٹرز کرنے والوں کے لئے ٹیسٹ اپریل میں ہونگے۔
زاہد نصراللہ خان کے مطابق پاکستان دنیا کے تمام ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ افغان طلبہ کو سکالرشپ دیتا ہے اس کے علاوہ پاکستان نےچار ہزار ٹن گندم باقاعدہ طور پر افغان حکام کے حوالے کی ہے لیکن افغان صدر یا پاکستانی وزیراعظم کے ایک دوسرے کے ملک کے دورے کی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.