عوامی حقوق چھیننےوالا ملک عالمی امن کا ضامن کیسے ہوسکتا ہے؟

0
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیراکرم کا کہنا ہے کہ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھُلی خلاف ورزی کرتا ہے اور قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے والا ملک سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکنیت کا بھی اہل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقل رکنیت کے خواہشمند کس بنیاد پر دیگر سے زیادہ استحقاق مانگ رہے ہیں، مغلوب عوام کے حقوق سلب کرنے والا عالمی امن کا ضامن کیسے ہوسکتا ہے؟منیراکرم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں رکنیت کے لیے ممالک کی طاقت کو نہ دیکھا جائے جبکہ رکنیت کے خواہش مند ملک کی عالمی امن کے لیے کوشش کو دیکھنا چاہیے،اصلاحات پر پاکستانی موقف عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔بھارت نے برسوں سے کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کررکھا ہے اور گزشتہ 114 روز سے مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باعث کشمیری روز مرہ کی ضروری اشیا اشیاء خریدنے سے بھی قاصر ہیں، دودھ بچوں کی خوراک، ادویات سب ختم ہو چکا ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: