ہوشربا مہنگائی کے باوجود پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک قرار

0
معروف امریکی ’سی ای او ورلڈ‘ نامی میگزین نے رہائش کے حوالے سے دنیا کے مہنگےاورسستے ترین ممالک کی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان کو دنیا کا سستا ملک قرار دیا گیا ہے جہاں رہائشی اخراجات بہت کم ہیں اور بنیادی ضروریات کی اشیا آسانی سے مسیر آجاتی ہیں۔غیرملکی جریدے کی فہرست کے مطابق پاکستان رہائشی اخراجات کے حوالے سے 132 ویں نمبر ہے جبکہ افغانستان 131، بھارت 130، شام 129، ازبکستان 128 ، کرغزستان 127 اور تیونس 126 ویں نمبر ہے۔رپورٹ میں رہائش کیلئے سوئٹرزلینڈ کو دنیا کا جبکہ بنگلادیش کو ایشیا کا مہنگا ترین ملک قرار دیا گیا ہے ،، میگزین کی رپورٹ میں یورپی ملک ناروے دوسرا، آئس لینڈ تیسرا، جاپان چوتھا، ڈنمارک پانچواں، باہامس چھٹا، لکسمبرگ ساتواں، اسرائیل آٹھواں، سنگاپور نواں جبکہ جنوبی کوریا کو دسواں سب سے مہنگا ملک قرار دیا گیا ہے۔فہرست کے مطابق امریکا 20 ویں، برطانیہ 27 ویں، سعودی عرب 57 ویں اور روس 82 ویں نمبر پر موجود ہے۔اگر ایشیائی ممالک میں مہنگے ترین ملکوں کی بات کی جائے تو نیپال 122 ویں، سری لنکا 112 اور بنگلادیش 110 ویں نمبر موجود ہے ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: