گرین شرٹس سے ہارو ,,,فائنل کا ٹکٹ کٹاؤ

ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کو پاکستان نے پہلے راؤنڈ میں زیرکیاتھا۔گرین شرٹس نے3جون کونوٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کو 14 رنز سےشکست دی تھی جبکہ26 جون کو برمنگھم میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا ۔انگلش ٹیم 27سال بعد جبکہ مجموعی طور پر چوتھی بار فائنل کھیلے گی ۔ انگلینڈ کو انیس سو اناسی کے فائنل میں ویسٹ انڈیز نے92رنز ، 1987 میں آسٹریلیا نے 7رنز اور 1992 میں پاکستان نے22رنزسے شکست دی تھی۔اگر انگلینڈ جیتا تو میزبان کے چیمپئن بننے کی ہیٹ ٹرک ہوسکتی ہے۔2011میں بھارت اور 2015میں آسٹریلیا نے اپنے کراؤڈ کے سامنے ٹرافی اٹھائی تھی نیوزی لینڈ نے 1992اور2015میں ان کھیلوں کی آسٹریلیا کے ساتھ مشترکہ میزبانی کی اور پہلی بار پچھلے ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی جس میں اسے آسٹریلیا نے ہرادیا تھا۔فائنل کوئی بھی جیتے لیکن یہ اچھی بات ہےکہ کرکٹ کی عالمی حکمرانی کا تاج اب ایک نئی ٹیم کے سر سجے گا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میں سے کوئی بھی ٹیم اب تک عالمی چیمپئن نہیں بنی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.