کرونا کی پریشانی میں مبتلا پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

0

انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی جانب سے پاکستان کو فورتھ جنریشن ریگولیٹر کا درجہ دے دیا گیا اور پاکستان یہ درجہ حاصل کرنے والا جنوبی ایشیا کا پہلا ملک بن گیا۔ایشیا پیسیفک میں شامل 38 ممالک میں سے صرف 8 ہی جی 4 کا درجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
گلوبل آئی سی ٹی ریگولیٹری آؤٹ لک 2020 کے عنوان سے جاری آئی ٹی یو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 100 میں سے 88 نمبر حاصل کیےاس طرح پاکستان ایشیا- پیسیفک کے پہلے 5 ریگولیٹرز مں شامل ہے اور عالمی درجہ بندی میں 48ویں نمبر پر ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے ریگولیٹری اتھارٹی میں 20 میں سے 20 نمبر حاصل کئے، ریگولیٹری مینڈیٹ میں 22 میں سے 19 نمبر، ریگولیٹری ریجیم میں 30 میں سے 22 اور کمپٹیشین فریم ورک میں 28 میں سے 27 نمبر حاصل کیے۔ آئی ٹی یو کی رپورٹ میں باہمی تعاون پر مبنی ریگولیشن کی جانب سے پاکستان کے سفر کو بھی خاص طور پر اجاگر کیا گیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: