ارض پاک سے عہد وفا کی تجدید کا دن

کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر یوم پاکستان آج انتہائی سادگی کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ حکومت نےعوام کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لیے 23 مارچ کی مناسبت سے ایوانِ صدر اور گورنر ہاؤسز میں ہونے والی تمام تقاریب کو ملتوی کردیا جبکہ اسلام آباد میں پاک فوج کی پریڈ بھی منسوخ کردی گئی کابینہ ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ کرونا کی صورت حال بہتر ہوتے ہی یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ہرسال کی طرح آج دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا،،،اس موقع پر فضا پاک فوج کے جوانوں کے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔23 مارچ ملکی تاریخ کا بہت اہم دن ہے ۔ 1940ء کو اسی دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔ وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریۂ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: