کھیلوں کی سرگرمیاں بھی وائرس کی زد میں آ گئیں

0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کے خطرے کے باعث نیدرلینڈز کے کرکٹ حکام سے مشورے کے بعد رواں سال جولائی میں شیڈول دورہ نیدرلینڈز کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا ہے۔
پی سی بی نے یہ اعلان ڈچ حکومت کی جانب سے وبا کے پیش نظر یکم ستمبر 2020 تک تمام اسپورٹس اور ثقافتی ایونٹس پر پابندی عائد کرنے کے بعد کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز رواں سال نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹلوین میں 4 سے 9 جولائی کو کھیلی جانی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے سیریز ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جولائی میں شیڈول دورہ نیدرلینڈز ملتوی کررہے ہیں لیکن موجودہ حالات میں یہ بالکل درست فیصلہ ہے کیونکہ انسانی زندگیاں کسی بھی کرکٹ میچ یا کسی بھی سرگرمی سے بہت زیادہ قیمتی ہیں۔وسیم خان نے نیدرلینڈز میں کرونا وائرس سے جانوں کے ضیاع پر کہا کہ نیدرلینڈز کرونا وائرس سے شدید متاثر ہوا ہے اور موقع پر دیگر تمام ممالک کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ بھیکے این سی بی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ اس مشکل صورتحال پر جلد قابو پالے گا۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: